حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز مذھبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے ملبرون میں کرسچن کمیونٹی کے رہنما سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ھوئے کہا: اسلام اور دین انسان کو معاشرے میں رہنے کا طریقہ اور ایک دوسرے کی عزت نفس کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا: جس معاشرے میں زور و شور سے برائیاں جنم لے رہی ہیں اور نوجوان طبقہ اپنے دین سے دور نظر آتا اس کی بڑی وجہ ان تک مذہب اور دین کا صحیح پیغام نہ پہنچنا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام مذاہب کے ذمہ دار علماء مل کر اتحاد و وحدت اور اخوت کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں تاکہ شدت پسندی، تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا انسان خوشحال زندگی بسر کر سکے۔
آپ کا تبصرہ