۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
علامہ اشفاق وحیدی، سویڈن علماء سے ملاقات

حوزہ / آسٹریلیا کے معروف دینی رہنما علامہ اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں Sweden Stockholm یورپ میں عشرہ محرم الحرام پڑھ رہے ہیں، نے پاک حسینی ایسوسی ایشن کے صدر سید رضا شاہ اور آغا جعفر بھائی کے ساتھ امام علی اسلامک سنٹر کا دورہ اور علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے امام علی اسلامک سنٹر سویڈن میں علماء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج کچھ عناصر شہادت امام حسین ع اور فلسفہ کربلا کے پیغام کو منفی انداز میں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مذاہب میں بد امنی پھیلے۔ وہ تکفیری عناصر ہیں جو ہمیشہ اسلام اور دین کو نقصان پہچانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کی تمام مکاتب فکر کے علماء پھر پور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یورپ میں بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو کی اور کہا کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم محرم الحرام میں پیغام امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے مقاصد کو تمام مذاہب تک پہنچائیں تاکہ عوام ہمارے مذہب اور دین کو پہچان سکے۔

تمام علماء نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں امن کی فضاء اور اتحاد وحدت بھائی چائے کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ یہی پیغام کربلا ہے تاکہ عوام کی ایک دوسرے سے نفرت دور ہو اور ہم سب مل جل کر اسلام اور دین الٰہی کے پرچم کا تحفظ کر سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .