۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: مذہب کے نام پر لوگوں کے اذہان کو خراب کرنا فکری دہشتگردی ہے۔ اسلام  واحد مذہب ہے جس میں انسان کو تحفظ ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہ چرچ میں اظہار یکجہتی کے تحت کرسچن کمیونٹی کے رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج دنیا جن مشکلات کا شکار ہے وہ مذہب کے نام پر معاشرے میں نفرت اور افتراق کا پھیلانا ہے۔ جسے تمام مذاہب نفی کرتے ہیں ہر مذہب کی عبادت گاہوں کا تحفظ قرآنی اور دین الٰہی کا واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں ایسے عناصر سے اظہار برأئت اور نفرت کرنی چاہیے جو بین المذاہب و مسالک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مثبت فکر اور سوچ دور حاضر کے نوجوان کے لیے ترقی کا بہترین سرمایہ ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: دنیا کے حکمران سیاست کی کرسی کے لیے اخلاقی حدود کو پامال کرتے نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ مذہب سے دوری ہے۔ تمام حکومتی بین المذاہب ہم آہنگی کو جمہوریت کا حصہ بنا کر استفادہ کریں تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .