حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مقامی صحافیوں اور نیوز ایڈیٹرز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج دنیا میں جمہوری اسلامی نظام کی ایک واضح تصویر موجود ہے۔ دنیا کے حکمران اسی نظام کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنا کر عوام کی خدمت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: وہ جمہوریت جس سے عوامی مشکلات بڑھ رہی ہوں جیسے بے روز گاری، مہنگائی، دہشتگردی اور بد امنی وغیرہ، ایسی جمہوریت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: استعماری اور طاغوتی نظام کا خاتمہ وقت کا تقاضا ہے تاکہ عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو سکے۔