۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: امت مسلمہ کو اس وقت جو چیلنجز در پیش ہیں وہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت ہے۔ جس کی سرپرستی اسرائیل اور اس کے حواری کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے عوام الناس میں تیزی کے ساتھ برھتی ہوئی بے چینی اور در پیش مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ہمیشہ استعمار نے اسلام کا لبادہ اوڑھنے والے نام نہاد حکمرانوں کو خرید کر مذہبِ اسلام کو بدنام کیا۔ جس کا کردار سعودی عرب اور امارات میں نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا: نوجوانوں کو آزادی خود مختاری کے نام پر دین اور اسلام سے دور کیا جا رہا ہے ۔ جس معاشرے کا نوجوان مذہب سے دور ہے وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ سعودی عرب اور امارات کے حکمرانوں نے ہمیشہ اسلام کو بدنام کیا۔ موجودہ دور میں عالم اسلام کے حکمرانوں کو دنیا میں امت واحدہ کی تصویر کو پیش کرنا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رح اور رہبر معظم کی پالیسیوں نے ایسے رہنماؤں کو ہمیشہ بے نقاب کیا جس کے نتیجے میں آئے روز جمہوری اسلامی ایران کو بے بنیاد اور غیر قانونی پابندیوں کا سامنا ہے ۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملک پاکستان کو ایک مخلص اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتوں کے حکمران جو زبان استعمال کر رہے ہیں یہ جمہوریت اور سیاست کے خلاف ہے۔ آج پاکستان میں سیاست علوی سے عوام کو آشنا کرانا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: اگر تمام سیاسی اور مذہبی حکمران سیاست علوی کو جمہوریت اور اپنی پالیسیوں کا حصہ بنا لیں تو تمام تر مشکلات، بے روزگاری، غربت، دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے اور ملک مستحکم اور عوام خوشحال ہو سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .