۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ اشفاق وحیدی، عراقی سفیر ملاقات

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: امت مسلمہ کا عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پرچم کے تلے جمع پونا ضروری ہے ۔ ایسے عناصر کو جو  قوم  و ملت  و مذہب میں تفریق اور نفرت کا بیچ بو رہے ہیں ان کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ تکفیری سوچ رکھنے والے نے عوام کے دلوں میں ہمیشہ نفرت پھیلائی ہے جس سے  امت مسلمہ  کی طاقت کو کمزور کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے کانبرا میں متعین عراقی سفیر سے ملاقات کے دوران عراقی حکومت کی طرف سے زائرین امام حسین (ع) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: ہمیشہ عراقی حکومت اور عوام کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: دشمن ہمیشہ سے اس خطے میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتا آ رہا ہے لیکن عراقی عوام اور عراقی حکومت نے ان کے ان عزائم کا ناکام بنانا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج عراق میں بین المذاہب مسالک ہم آہنگی کی عملی تصویر نظر آتی ہے اور یہ معصومین علیہ السلام کے وجود مقدس اور مجتہدین کی برکات کا نتیجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .