۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پیغمبر اسلام (ص) امت کے اخلاق حسنہ کے لیے مبعوث کیے گئے۔ امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان ان کا اچھا کردار اور اخلاق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے مقامی اخبار نویسوں اور آڈیٹروں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا: انسان کی کامیابی اچھے کردار اور اخلاق حسنہ میں مضمر ہے۔ جو عناصر معاشرے کے اندر غیر اخلاقی تہذیب کو فروغ دے رہے ہیں ان کا امت محمدی (ص) اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا: قرآن سے اسلام اور دین محمدی (ص) کا واضح پیغام ملتا ہے کہ تمام انسانیت کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ آج معاشرے کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جس سے عدل و انصاف اور اسلامی قوانین کو پورا کیا جا سکے اور جن کے ذریعہ تمام طبقات کے لوگوں کی اپنے جائز حقوق تک رسانی ممکن ھو سکے اور

ایسا نظام سیرت معصومین علیہم السلام اور کربلا کے ساتھ وابستہ رہ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: طاغوت اور استعماری طاقتوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کو پامال کر کے طاغوتی نظام کو آزادی کے نام پر متعارف کرایا۔ جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کیا گیا اور وہ مذہب اور دین سے دور ہوتا گیا۔ جس کے نتیجہ میں بے روز گاری، مہنگائی، دہشتگردی میں اضافہ ہوا اور برائیوں نے جنم لیا۔

ان حالات میں عوام ایسے قائد اور رہبر کی تلاش میں ہے جو امام خمینی (رح) جیسی شخصیت ہو اور ان تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .