۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزه/ امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا نے کہا کہ اگر کوئی شخص زمانے کے امام کی پہچان کیے بغیر مر گیا وہ جاہلیت کی موت مرا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا نے کہا کہ اگر کوئی شخص زمانے کے امام کی پہچان کیے بغیر مر گیا وہ جاہلیت کی موت مرا۔ اللہ تعالی نے اپنی امت کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے قیامت تک جس ہادی کا اہتمام کیا اسے امام مھدی عج کہتے ہیں۔ دنیا میں بڑھنے والے مظالم دھشتگردی کی وجہ اپنے زمانے کے امام کے علم و کردار اور سیرت سے دوری کے نتیجے کی وجہ ہے۔

ممتاز مذہبی سکالر اور امام جمعہ ملبرون و شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے بارہویں باب الحوائج اور حجت خدا امام مہدی عج کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں نوجوانوں کی ہدایت کیلئے اپنے زمانے کے امام کی سیرت اور فکر بہترین عمل ہے۔ہمیں امام زمانہ عج کے استقبال کیلئے کردار سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ امام ع کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہچانا ہر شخص کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے میں عدل انصاف کا نظام قائم ھو سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے دور حاضر کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ امام کے بتائے ھوئے عادلانہ نظام کو اپنی حکومتی پالیسیوں کا حصہ بنائیں تاکہ ظالم اور ناانصافیوں کا خاتمہ ھو سکے۔

آخر میں حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے اپنے پیغام میں رہبر معظم مجتھدین مراجع عظام علماء کو مبارک باد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .