۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: جس نظام سے انسان محفوظ نہیں ہے وہ نہ جمہوری نظام ہے نہ اسلامی بلکہ وہ آمرانہ سوچ ہے جس کی طاقت سے  وڈیرا سسٹم اور چوہدراہٹ کی بو آتی ہے۔ ایسے آمرانہ نظام کے خاتمہ کے لئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جدوجہد کر  کے ایک ایسا نظام قیام کیا جو دنیا میں جمہوری اسلامی  کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پوری دنیا میں نفسا نفسی کا عالم ہے ہر طبقے کا انسان غیر محفوظ دکھائی دیتا ہے۔ دھشت گردی، مہنگائی اور بے روز گاری نے عام انسان کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ہر شخص ایک ایسے نظام اور افکار کی تلاش میں ہے جس سے وہ سکون کی نیند سو سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر سے پشاور میں پولیس کے نوجوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: تمام سیاسی جماعتیں اور حکمران صرف ایک دوسرے سے سیاسی انتقام لینے کی سیاست میں سرگرم عمل ہیں حالانکہ ملک اس جنگ سے روز بروز کمزور تر کمزور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا: حالیہ مہنگائی نے ہر شخص کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ معاشرے میں برائیوں، چوری، ڈکیتی، دہشتگردی میں اضافہ معمول بن چکا ہے ۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مطالبہ کیا کہ ریاست پاکستان کو ان چیلنجز سے نکالنے کے لیے ریاستی ادارے عملی اقدامات کریں تاکہ مملکت خداداد پاکستان ایک صحیح فلاحی جمہوری اور اسلامی مملکت بن سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .