۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: فکر امام خمینی (رح) عالم اسلام کے لیے بہترین رہنمائی ہے۔ رہبر معظم نے خط امام پر رہتے ہوئے دشمن کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ان کی جدوجہد نظام ولایت کو عام کرنا ہے۔ امام خمینی (رح)نے  جس نظام کو متعارف کرایا وہ غریبوں اور ناداروں مظلوموں کے لئے امید کی کرن بنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شیعہ آسٹریلیا کے رہنما اور ممتاز مذہبی و سیاسی سکالر حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: آج سب سے بڑا مسئلہ خطے میں امن و امان کا ہے۔ جس کے لیے اقوام متحدہ کو توجہ دینے کے ساتھ ضروری اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا: فلسطین، کشمیر، یمن، افغانستان، بحرین، عراق میں مظلوم عوام دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں۔ جس پر عالمی اداروں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: معاشرے کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس کے ذریعے لوگوں کے ان کے حقوق مل سکیں اور وہ نظام اسلامی ہی سے ممکن ہے جسے صحیح جمہوریت کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: نوجوان نسل کا مستقبل تب ہی روشن ہو سکتا ہے جب تعلیم کے ذریعہ نوجوانوں کو شعور ملے گا۔ تب ہی انہیں طاغوتی نظام سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .