حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں 23 سالہ فلسطینی نوجوان یزان عمر خصیب کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
صہیونی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کا ارادہ کیا تھا جس کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولی مار دی۔
زخمی ہونے کے بعد نوجوان کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے ساتھ ہی سال 2023 میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین نے جنین میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔