۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیل کے سینٹر فار انٹرنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے حزب اللہ کو میزائلوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سینٹر فار انٹرنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے سربراہ آموس یادلین نے حالیہ دنوں میں صہیونی حکام، حلقوں اور ماہرین کے بارہا اعترافات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل اندر سے تباہ و برباد ہو چکا ہے، اس کے لیے اسٹیلتھ میزائلوں کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ہم اندر سے ٹوٹ رہے ہیں۔

آموس یدلین نے اسرائیلی ٹی وی چینل-12 کو بتایا کہ سید حسن نصراللہ بیٹھ کر مکڑی کے جالے-2 کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اسرائیل کو لگتا ہے کہ ان کے اور حکومت کے درمیان رابطے میں خلل پڑا ہے، وہ اب ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے پیاروں کو اور اپنی جانوں کو کھو دیا ہے، جب کہ اسرائیل بدستور تباہی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے صہیونی بستیوں کے مکینوں کی رائے پر فلسطینیوں کی شہادتوں کے عظیم اثرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں میں ہمیشہ سے ہی شہادت کا جذبہ رہا ہے لیکن یہاں ہم فلسطینی نوجوانوں کی ایک الگ ہی قسم دیکھ رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .