۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتائب حزب اللہ

حوزہ/ عراق کی اسلامی تحریک ’کتائب حزب اللہ‘ نے امریکی افواج کو براہ راست تصادم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی مزاحمتی تحریک ایک بار پھر امریکی فوجیوں کو ایسا سبق سکھائے گی جنہیں وہ کبھی نہیں بھول ہائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی تحریک ’کتائب حزب اللہ‘ نے امریکی افواج کو براہ راست تصادم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی مزاحمتی تحریک ایک بار پھر امریکی فوجیوں کو ایسا سبق سکھائے گی جنہیں وہ کبھی نہیں بھول ہائیں گے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والی اس مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے پڑوسی ملک شام کی طرح عراق میں بھی فضائی حملے کیے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے ایک اعلیٰ عہدیدار علی العسکری نے اتوار کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے عراق میں انسسداد دہشت گردی گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو وہ براہ راست امریکی ٹھکانوں پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اگر امریکہ نے ہمارے مزاحمتی جنگجوؤں پر حملہ کرنے جیسا احمقانہ کام کیا تو کتائب حزب اللہ پورے خطے میں امریکی ٹھکانوں کو براہ راست نشانہ بنائے گا۔"

واضح رہے کہ جمعرات کی شب امریکہ نے شام میں مزاحمتی گروہوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی تھی، امریکی فوج نے یہ حملہ شام میں مزاحمتی گروپوں کے ڈرون حملے میں اپنے ایک کنٹریکٹر کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد کیا۔ اگرچہ اس ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی مکمل طور پر غیر قانونی ہے جس کی دمشق نے اقوام متحدہ سے شکایت بھی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .