جمعہ 14 نومبر 2025 - 15:21
امریکی عقل و دانش سے خالی منطق؛ کل تک کا دہشت گرد آج دہشت گردی کے خلاف لڑے گا

حوزہ/امریکی نمائندہ برائے شام اور لبنان باراک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب دمشق! داعش کے بچے کھچے عناصر، ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب، حماس، حزب‌ الله اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنے میں ہمارا سرگرم اتحادی ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نام نہاد شامی سربراہ ابو محمد الجولانی کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے ایک روز بعد ہی، امریکی نمائندہ برائے شام و لبنان ٹام باراک نے دمشق کو اپنا پُرعزم ساتھی قرار دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی سالوں سے ابو محمد الجولانی کو دہشت گردوں کا سرغنہ سمجھا جاتا تھا؛ تاہم گزشتہ ہفتے اُس کا نام امریکی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا گیا اور اب وہ کل سے امریکی قیادت میں داعش مخالف عسکری اتحاد کا حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹام باراک نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں اس نے لکھا کہ اب دمشق! داعش کے بچے کھچے عناصر، ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب، حماس، حزب‌ الله اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ختم کرنے میں ہمارا سرگرم اتحادی ہو گا۔

نیز امن قائم کرنے کی عالمی کوششوں میں ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر بھی شمار ہو گا۔

حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں کرنے والے ٹرمپ کے اس نمائندے نے کہا ہے کہ ابو محمد الجولانی اور امریکی صدر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں دمشق کے دورے کے موقع پر بھی ٹام باراک نے کہا تھا کہ ابو محمد الجولانی اور ہمارے اہداف آپس میں ملتے ہیں۔

اس نے یہ بھی کہا تھا کہ شامی صدر کے اہداف، خطے میں ہمارے اتحادی (اسرائیل) کے مفادات کے مطابق ہیں۔ ایران ہمارے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔

واضح رہے نام نہاد ابو محمد الجولانی کے لیے صرف ٹام باراک نے ہی قصیدہ خوانی نہیں کی ہے، بلکہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بھی جبهۃ النصره کے سابق سربراہ کو ایک مضبوط رہنماء قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha