۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے بغیر خطے کا مستقبل ایک خواب نہیں، بلکہ حقیقت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ خطے اور پوری دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یمن، شام اور دیگر خطوں کے ممالک میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اندرونی مسائل ہی ان کی تباہی کا باعث بنیں گے اور یہ بذات خود ایک حقیقت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ غرب اردن سمیت غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں میں مزاحمت اور جدوجہد کا عمل اپنی اہمیت کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور مزاحمت کا یہ عمل خطے کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا: غرب اردن سمیت غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں میں ،مزاحمتی محاذ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مزاحمت کا یہ عمل خطے کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .