۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیخ عبد الله جبری دبیرکل جنبش امت لبنان

حوزه/ شیخ عبداللہ جبری مزاحمتی تحریک کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے جوانون کی استقامت نے مقبوضہ علاقوں میں قبضے اور آباد کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک امت لبنان کی جانب سے اسلامی دعوت کالج کمپلیکس میں "یوم ارض" کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے تحریک امت لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ عبداللہ جبری نے خطاب کیا۔

شیخ جبری نے کہا کہ اس سال یوم ارض کے موقع پر یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کرکے بیت المقدس کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے یہودیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ایک خطرناک منصوبہ قرار دیا اور فلسطینی عوام اور ان کے جرأت مندانہ مزاحمتی تحریک کی جانب مسجد الاقصیٰ میں تعینات افواج کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے مزاحمتی تحریک کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے جوانون کی استقامت نے مقبوضہ علاقوں میں قبضے اور آباد کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ نئی نسلوں کی طرف سے یوم ارض منانا، ان کی اپنی سرزمینوں سے وابستگی کی تصدیق کی نشانی ہے اور آزادی کیلئے مزاحمت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور جہاد اور مزاحمت ہی مقامات مقدسہ کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .