حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابو شریف نے آج (منگل) عالمی یوم قدس کی دوسری پالیسی اجلاس میں کہا کہ رواں سال مظلوم فلسطینیوں کے سینکڑوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور صہیونی بستیوں کی تعمیر میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے، یہ سب صہیونیوں کی اپنے حالات کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔
ابو شریف نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اس عمل کے عروج کا مشاہدہ کریں گے، خاص طور پر یہودیوں کی عید آنے والی ہے، جس میں صہیونی یہودیوں کی دل جوئی کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی، لہٰذا اس سال کا عالمی یوم قدس پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ میرے خیال سے یہ منصوبے عیسائی صہیونیت کے ذریعے بنائے گئے ہیں اور صہیونی معمے میں بھی یہ عیسائیت کو کمزور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے اور صہیونیت کو ظلم اور جرم کیلئے مزید طاقتور بنانے اور شرم الشیخ جیسی کانفرنسوں کو وسعت دینے کے مترادف ہے، لہٰذا صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا تمام اسلامی مقامات مقدسہ سے خیانت ہے۔