۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حسین رویوران

حوزه/ رویوران نے کہا کہ آج صہیونی حکومت کو ایسی حالت کا سامنا ہے کہ وہ اپنی حیات باقی رکھنے کیلئے پہلے سے کئی زیادہ ہاتھ پیر مار رہی ہے جو یقینی طور پر اس عارضی حکومت کے دوام کا باعث نہیں بنے گا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج مغربی ایشیائی مسائل کے ماہر تجزیہ نگار حسین رویوران نے عالمی یوم القدس کی دوسری پالیسی اجلاس میں کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ غزہ سے مزاحمت و مقاومت اور جہاد کے تجربے کو مغربی کنارے میں منتقل کیا جانا چاہیئے، کیونکہ اس صورت میں صہیونی حکومت کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ نزدیک ہو گی۔

ایشیائی مسائل کے ماہر نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر یہ مہم شروع ہو جاتی ہے تو ہم بیت المقدس پر قابض غاصب حکومت کے قبل از وقت زوال کا مشاہدہ کریں گے۔ آج صہیونی حکومت کو ایسی حالت کا سامنا ہے کہ وہ اپنی حیات باقی رکھنے کیلئے پہلے سے کئی زیادہ ہاتھ پیر مار رہی ہے جو یقینی طور پر اس عارضی حکومت کے دوام کا باعث نہیں بنے گا۔

مشرق وسطیٰ کے مسائل کے ماہر تجزیہ نگار نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ صہیونی غاصب حکومت انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینی مظلوم عوام کو قتل نہ کرتی ہو، مجھے امید ہے کہ غاصب حکومت کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔

رویوران نے کہا کہ غزہ کے روحانی اور ایمانی حالات مغربی کنارے کے مقابلے میں مختلف ہیں، کیونکہ مغربی کنارے میں سیکولرازم غالب ہے اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ اگر جنگ کے تجربے کو غزہ سے مغربی کنارے میں منتقل کر دیا جائے تو ہم بیت المقدس پر قابض اور ناجائز حکومت کے جلد ہی خاتمے کا مشاہدہ کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .