حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین سے فرار ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عبرانی زبان کے اخبار ’یدیعیت احرونوت‘ کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد صہیونی بہت پریشان ہیں اور وہ دوسرے ممالک کی طرف بھاگنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین سے صہیونی مستقل طور پر دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی یا اپنی شہریت حاصل کرنے کو ترجیح دے رہیں اور اس رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
امیگریشن سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے دنیا کے دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے فرار کے خواہشمند صہیونیوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے اندر مزاحمتی تحریکوں اور اندرونی اختلافات نے اسرائیل کی بقا کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے اور صیہونی حکام کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ان کی قائم کردہ غیر قانونی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔