۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ اتوار کی شام اسرائیلی فوجیوں نے مسلمانوں کی دوسری مقدس ترین عبادت گاہ مسجد الاقصیٰ پر ایک بار پھر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی شام اسرائیلی فوجیوں نے مسلمانوں کی دوسری مقدس ترین عبادت گاہ مسجد الاقصیٰ پر ایک بار پھر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اتوار کی شام مسلسل دوسرے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا، صہیونی فوجیوں نے مسجد میں داخل ہو کر وہاں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں کو دروازے سے باہر نکال دیا، اس کے علاوہ صیہونی فوجیوں نے القدس کے علاقے باب حطہ میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کی رات اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور وہاں نماز ادا کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، صیہونی حکومت مسجد الاقصی کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے، اسی لیے وہ مسلمانوں کی اس مقدس عبادت گاہ کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .