۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
فلسطین

حوزہ/ آج پیر کی سہ پہر مقبوضہ بیت المقدس کی یافا اسٹریٹ پر ایک فلسطینی نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے آج پیر کی سہ پہر کو اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی یافا اسٹریٹ پر ایک فلسطینی نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں۔

معتبر ذرائع نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس حملے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور پانچ صیہونی آبادکار زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ ایک کار کے ذریعہ کیا گیا جس کا ڈرائیور صیہونیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ حملہ اسرائیل کے مرنے والے فوجیوں کی یاد میں منعقد ہونے والے پروگرام سے صرف ۲۰۰ میٹر کے فاصلے پر کیا گیا ہے۔

کچھ عبرانی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملہ کرنے والا ایک نوجوان فلسطینی شخص ہے جس نے اسرائیلی "ہریدی" لباس پہنا ہوا تھا، بظاہر اس نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

’’حریدی‘‘ صہیونی برادری کا ایک گروہ ہے جو یہودی قانون اور تلمود پر پختہ یقین رکھتا ہے اور یہودی نسل اور مذہب کی بنیاد پر حکومت یا حکمرانی قائم کرنا چاہتا ہے، ان کے خاص رویے کی وجہ سے انہیں مقبوضہ علاقوں میں دوسرے یہودیوں سے الگ رہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .