۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ ہزاروں فلسطینیوں نے آج صبح مسجد الاقصی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے مارچ کیا اور فجر کی نماز ادا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یروشلم اور ۴۸ اور کرانہ باختری کے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے ہزاروں فلسطینی بالخصوص خواتین کی ایک بڑی تعداد نامساعد موسمی حالات اور صہیونی فوج کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود آج مسجد اقصیٰ پہنچے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی عسکریت پسندوں نے کرانہ باختری کے درجنوں فلسطینیوں کو یروشلم شہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کفر قاسم شہر میں مقیم ہزاروں فلسطینیوں نے ۴۸ مقبوضہ علاقوں کے اندر سے قافلوں کی صورت میں مسجد الاقصی کی طرف مارچ کیا، دوسری خبروں میں صیہونی غاصبوں نے جنین، طولکرم اور الخلیل پر حملہ کرتے ہوئے متعدد مکانات پر حملہ کیا۔

صہیونی فوج نے حملوں کے دوران فلسطینیوں کو مارا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بات غور طلب ہے کہ صہیونی فوج آئے دن کرانہ باختری پر حملہ کرتی ہے اور فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرتی چلی آرہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .