۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
راهپیمایی دوچرخه سواران پاکستانی برای "حمایت از مردم فلسطین

حوزہ/فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ مرکزی پروگرام کراچی میں نرسری تا پریس کلب تک یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ مرکزی پروگرام کراچی میں نرسری تا پریس کلب تک یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سائیکل ریلی میں سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

واضح رہے کہ انتیس نومبر کو دنیا بھر میں فلسطینیوں کا عالمی یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع اور آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت یروشلم (القدس) ہے کے قیام کا مطالبہ کرنا ہے۔

یکجہتی فلسطین سائیکل مارچ میں نوجوانوں کے ساتھ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ علامہ قاضی نورانی، علامہ احمد اقبال رضوی ، محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، اسرار عباسی، مطلوب اعوان، محمد حسین محنتی، مسلم پرویز، مولانا صدیقی قادری اور صابر ابو مریم سمیت دیگر شریک ہوئے۔

شرکاء نے کراچی پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت فلسطین کی حیثیت تبدیل کرنے کا حق نہیں رکھتی ۔

انہوں نے فلسطین کی آزاد و خود مختار ریاست جو کہ سنہ ۴۸ کی سرحدوں پر محیط ہو اس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے اور فلسطین کے باشندوں کا حق ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں۔

انہوں نے فلسطین و کشمیر میں جاری صہیونی اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین و کشمیر میں ہونے والی بربریت کے خلاف اقدامات کریں۔

اس موقع پر شرکاء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .