۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
فلسطین

حوزہ/ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا کہنا تھا ہر غیرت مند مسلمان کا وظیفہ ہے چاہے وہ بحرین کے اندر ہو یا دوسرے اسلامی ممالک میں کہ وہ بحرینی حکومت کی اس ظالمانہ سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے علاقے شیخ جراح میں چند دنوں سے جاری فتنے میں اسرائیلی افراطی لوگوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کے متعلق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ لاپید کا کہنا تھا کہ شیخ جراح کو آگ میں جھونکنے والا ایتمار بن غفیر افراطی رہنما ہے۔

ذرائع کے مطابق ازبکستان کے علاقے بخارا میں آباد قدیمی یہودی قوموں کے تل ابیب سے سیاسی تعلقات پہلے سے بڑھتے جا رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان یہودیوں کا روس،امریکہ اور اسرائیل کے سیاسی معاملات میں نفوذ بہت زیادہ ہے جن میں سے مشہور شخصیت لو لویف ہے جس کے واشنگٹن مسکو اور تل ابیب کے ساتھ گہرے اور اسٹریٹجک روابط ہیں۔

دوسری جانب بحرین میں اسرائیلی فوجی افسر تعیناتی کے موضوع پر صیہونی اور بحرینی حکومت کے خلاف خطاب میں بحرینی انقلابی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا کہنا تھا ہر غیرت مند مسلمان کا وظیفہ ہے چاہے وہ بحرین کے اندر ہو یا دوسرے اسلامی ممالک میں کہ وہ بحرینی حکومت کی اس ظالمانہ سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جس میں وہ بحرین کو اسرائیل کے زیر تسلط قرار دے رہے ہیں اور بحرین میں تعینات افسر کا ھدف یہ ہے کہ وہ بحرین کے مسائل کی مدیریت کرے اور مستقیما اپنا حکم بھی صادر کرے اس حساب سے باقی بحرین میں کیا باقی بچے گا کہ ہم کہیں کہ ہمارا ملک آزاد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .