۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ / بحرین میں تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا: بحرین میں غیر منصفانہ انتخابات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں تحریک اسلامی کے سربراہ نے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں انہوں نے ملتِ بحرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک میں غیر منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر ہرگز خاموش نہ رہیں۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے بیانیے میں تحریر کیا ہے کہ بحرین میں ڈکٹیٹر حکومت کی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ظالمانہ اور غیر منصفانہ انتخابات کا انعقاد ملت بحرین کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ انتخابات ہمارے وطن کے لیے ایک نئی مصیبت ہیں۔

تحریک اسلامی بحرین کے سربراہ نے مزید کہا: ان انتخابات کے ذریعہ ڈکٹیٹر حکومت مزید مضبوط ہو گی اور ملت بحرین کے لیے سختیوں اور رنج و مصیبت کا زمانہ اور زیادہ طولانی ہو گا۔

انہوں نے کہا: جو شریعت اسلام پر ایمان رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ان کی مرضی کے خلاف غیر منصفانہ انتخابات پر خاموش نہ رہیں۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا: جو لوگ دین کی عدالت کے قائل ہیں اور وطن پرستی کے دعویدار ہیں میری ان سب افراد سے گذارش ہے کہ وہ ملت بحرین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے ان ظالمانہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آخر میں کہا: اگر حکومت ملت بحرین کی خیرخواہ ہے تو اسے عادلانہ انتخابات کا انعقاد کرنا چاہیے اور ملت بحرین کے حقوق کو پامال کرنے والے غیر منصفانہ انتخابات کے انعقاد سے اجتناب کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .