۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بحرین

حوزہ/شیخ عبد اللہ صالح کے پیغام کے مطابق وہ بحرین کی مضبوط اور قابل فخر آخری خاتون قیدی ہیں جو آل خلیفہ کی جیلوں میں محبوس افراد کی رہائی کے لئے عوامی احتجاجات اور تحریکوں کے نتیجے میں تین سال کی سزا کاٹنے کے بعد آج آزاد ہوگئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،“جنبش العمل الاسلامی بحرین” کے شیخ عبد اللہ صالح نے اپنے ایک پیغام میں آل خلیفہ کی قید سے سیاسی فعال خاتون “زکیہ عیسیٰ بربوری” کی آزادی پر مبارکباد پیش کی اور ایک دوسرے قیدی “محمد عبد الحسن حبیب” کی صحت و سلامتی کے متعلق تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا۔

بحرین کی سیاسی فعال خاتون کی آل خلیفہ کی قید سے رہائی
معاون جنبش العمل الاسلامی بحرین شیخ عبد اللہ صالح 

انہوں نے آل خلیفہ کے ظالمانہ نظام کو ان قیدیوں کی جانوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تمام قیدیوں کی رہائی پر زور دیا۔

شیخ عبد اللہ صالح کے پیغام کے مطابق وہ بحرین کی مضبوط اور قابل فخر آخری خاتون قیدی ہیں جو آل خلیفہ کی جیلوں میں محبوس افراد کی رہائی کے لئے عوامی احتجاجات اور تحریکوں کے نتیجے میں تین سال کی سزا کاٹنے کے بعد آج آزاد ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا: اب بھی 4 ہزار سے زائد بے گناہ شیعہ افراد سلاخوں کے پیچھے آل خلیفہ کے انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔ ہم ان افراد کی رہائی کے لئے عوامی تحریکوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے صدقے میں بحرین، قطیف اورعراق سمیت دنیا بھر کے شیعوں کی ظلم و جبر کی گھٹن سے آزادی عطا فرمائے۔

کچھ عرصہ پہلے الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی بحرین نے دو سیاسی قیدیوں “زکیہ البربوری” اور “ہاجر منصوری” کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ الوفاق کا اس بات پر اصرار تھا کہ ان دونوں خواتین کو طرح طرح کی اذیتوں، توہین اور ذلت آمیز سلوک کا سامنا ہے جو ان کی گرفتاری کے پہلے دن سے ہی ان پر روا رکھا گیا ہےاور ان کا مسلسل غیر منصفانہ ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .