۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
زندانی بحرینی

حوزہ / بحرین میں "جو" نامی سینٹرل جیل میں شیعہ سیاسی قیدیوں کا کہنا ہے کہ حکومت آل خلیفہ نے یہاں پر عزاداریٔ سیدالشہداء (ع) کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں "جو" نامی سینٹرل جیل میں شیعہ سیاسی قیدیوں کا کہنا ہے کہ حکومت آل خلیفہ نے یہاں پر عزاداریٔ سیدالشہداء (ع) برپا کرنے سے روک دیا ہے۔

ہلال احمد نامی ایک سیاسی قیدی کا کہنا ہے کہ حکومتِ آلِ خلیفہ دینی آزادیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے لیکن "جو" نامی سینٹرل جیل میں حکومت نے یہاں پر عزاداریٔ سیدالشہداء (ع) کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسامہ الصغیر نامی ایک اور شیعہ سیاسی قیدی نے حکومت بحرین کی جانب سے سینٹرل جیل میں عزاداریٔ سیدالشہداء (ع) کے انعقاد پر پابندی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: حکومت نے شیعہ سیاسی قیدیوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .