۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سعودی جیلوں میں غیر ملکی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک

حوزہ/ ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کی جیلوں میں افریقی شہریوں اور غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان پر تشدد کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رشیا ٹوڈے کی رپورٹ  کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی جیلوں میں افریقی شہری اور سیکڑوں غیر ملکی تارکین وطن انتہائی خراب حالات میں ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  سعودی جیلوں سے رہا ہونے والےغیر ملکی شہریوں نے سعودی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ان پر تشدد اور مار پیٹ کی اطلاع دی ہے، نیز ان جیلوں میں متعدد غیر ملکی شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکڑوں افریقی قیدیوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے  اقدامات کیے بغیر چھوٹی اور بھیڑوالی جیلوں میں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کچھ قیدی بیمار پڑ گئے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق رہائی پانے افراد نے بتایا ہے کہ کم سے کم 350 قیدیوں کو ایک چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے، انہوں نے یہ کہا کہ جیل کے محافظ تارکین وطن کے ساتھ بے دردی سے مارا پیٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی جیلوں میں ان غیر ملکی شہریوں کی نظربندی کے حالات اتنے سنگین ہیں کہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے کچھ قیدی بیت الخلا اور کچرے پر سوتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .