جمعہ 16 جون 2023 - 12:51
تہران میں عالم دین پر حملہ کرنے والا  گرفتار

حوزہ/ تہران میں رودکی اسٹریٹ (خیابان رودکی) پر پیر کے روز ایک عالم پرکسی تیز دھار چیز سے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں رودکی اسٹریٹ (خیابان رودکی) پر پیر کے روز ایک عالم پرکسی تیز دھار چیز سے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاع کے مطابق پیر کے روز تہران کے رودکی سڑک پر حجت الاسلام والمسلمین جابر رضائی نامی عالم پر تیز دھار چیز سے ایک شخص نے حملہ کیا اور حملے کے فرار ہوگیا، جس کے بعد تہران کی عدالت نے اس شخص کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی تحقیقات اور تفتیش کا حکم دیا۔

کل رات تحقیقات کرنے کے بعد اس شخص کی شناخت کر لی گئی جس کےبعد اسے گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha