۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
قربانی حمله با چاقو در مسجد لندن مهاجم خود را می بخشد
لندن مسجد حملے میں متاثر شخص نے حملہ آور کو معاف کر دیا

حوزہ  / لندن مسجد حملے میں زخمی ہونے والا غازی(جو جمعہ کے دن پھر مسجد پہنچ گیا) نے کہا: "میں نے حملہ آور کو معاف کر دیا لیکن مجھے اس شخص پر واقعا افسوس ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے sky  کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ لندن کی ایک مسجد میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے شخص نے کہا: "میں نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے"۔

۷۰سالہ رفعت مقلد نامی مسلمان جمعرات کے دن مسجد پر حملے میں زخمی ہو گیا تھا اور اس کی گردن میں زخم آئے تھے جس کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

وہ لندن میں رجنت پارک کے نزدیک واقع مسجد میں جب نماز جمعہ کے لئے پہنچا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے لیکن وہ واقعا اس حملہ آور پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

۲۹سالہ حملہ آور کو مسجد میں موجود نمازیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا جو کہ ابھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

یاد رہے کہ رفعت مقلد مسجد میں موذن ہے۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ وہ اتنا زخمی ہونے کے بعد اتنا جلدی مسجد کیوں آ گیا ہے؟ تو اس کا کہنا تھا کہ "میرے نزدیک نماز جمعہ میں شرکت کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اگر نماز جمعہ مجھ سے چھوٹ گئی تو یعنی میں نے انتہائی اہم چیز کو کھو دیا ہے چونکہ ہم مسلمانوں کے لئے نماز بہت اہم ہے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .