۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
لندن

حوزہ/نسل پرستانہ حملے میں لندن کی جامع مسجد میں مؤذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص نے مؤذن پر چاقو سے حملہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وسطی لندن کے علاقے ریجنٹ پارک میں ایک جامع مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔قاتلانہ حملے میں مسجد کے 70 سالہ بزرگ مؤذن زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واقعے کے فوری بعد نمازیوں نے ملزم کو قابو میں کرلیا اوراسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے قتل کی کوشش کرنے پر29 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، یہ واقعہ مبینہ طور پر نسل پرستانہ حملہ کہا جارہا ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ یورپ میں نسل پرستانہ خصوصاً مسلمانوں کے خلاف منافرت اور حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔گذشتہ روز جرمنی کے دو شیشہ بارز میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے 5 ترک شہری بتائے جاتے ہیں۔ان حملوں کوبھی نسل پرستی پر مبنی واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .