۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
صهیونیست ها بار دیگر به مسجد ابراهیمی بی حرمتی کردند
غاصب صہیونیوں کا شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی پر حملہ

حوزہ / غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی پر حملہ کر کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے نیوز چینل “Wafa” کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی کی حرمت پائمال کرتے ہوئے اس مسجد پر حملہ کیا ہے اور اس مسجد کے کارکنوں کو باہر نکلنے پر مجبور کردیا ۔

فلسطین کے ادارہ اوقاف اسلامی کے عہدیداروں نے بھی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

 فلسطین کے ادارہ اوقاف اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر صہیونی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیں۔

یاد رہے کہ 25 فروری 1994 کو رمضان المبارک کے مہینے میں ایک امریکی یہودی کے اس مسجد پر حملے اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد سےیہ مسجد دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ تب سے ایک حصے کا کنٹرول مسلمانوں جبکہ دوسرے حصے کا کنٹرول یہودیوں کے ہاتھ میں ہے اور مسجد الاقصیٰ کے بعد اس مسجد کا شمار مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .