۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بنارس

حوزہ/سرزمین ایران میں حضرت امام خمینی طاب ثراہ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب نے تمام دنیا کو متاثر کیا ہے۔ اس انقلاب نے انقلاب حسینی کو اپنا نمونہ عمل بنایا تھا جو تا قیامت دائم اور قائم رہے گا۔یہ انقلاب، انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرزمین ایران میں حضرت امام خمینی طاب ثراہ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب نے تمام دنیا کو متاثر کیا ہے.اس انقلاب نے انقلاب حسینی کو اپنا نمونہ عمل بنایا تھا جو تا قیامت دائم اور قائم رہے گا۔یہ انقلاب،انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ ہے۔

بتاریخ 14 فروری 2020ء، بعد نماز جمعہ،مرکزی جامع مسجد دارانگر بنارس میں زیر اہتمام امام حسین فائنڈیشن بنارس، انقلاب اسلامی ایران کی 41/ ویں سالگرہ کے موقع پر زیر صدارت امام جمعہ بنارس حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید ظفر الحسینی صاحب ایک جشن کا انعقاد ہوا.پروگرام کا آغاز مولوی شہنواز کاظمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مولانا سید ظفر الحسینی، مولانا سید امین حیدر حسینی(آل جواد العلماء)، مولانا زائر حسن ایمانی، مولانا حسن رضا بنارسی وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،جناب رضوان بنارسی اور جناب ماتمدار بنارسی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا.جناب نصرت حسین، جناب اصغر علی اور جناب ذوالفقار زیدی وغیرہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔
منجانب : دفتر امام جمعہ، بنارس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .