۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی میڈیا کی جنگ

حوزہ/ آج ہم انقلاب اسلامی ، نظام اور ملت ایران کے خلاف عالمی جماعتوں کی جنگ دیکھ رہے ہیں، جس میں آج کی تمام میڈیا اور سیاسی سلطنتیں، تمام سیاسی شکست خوردہ عناصر ایران کے خلاف اپنی اپنی بل سے باہر آگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جنگ، فوجی آپریشن، بمباری، دھماکہ، قتل، نقل مکانی، وغیرہ سب ایسے الفاظ ہیں جن کا تعلق ہم سب کے خیال میں ایک بہت ہی بھیانک جنگ سے ہے!لیکن اگر ہم جنگوں کو تین قسموں میں تقسیم کریں: سخت (جنگ کا منظر اور فوجی جنگ)، نیم سخت (بغاوت اور دہشت گردی) اور نرم، تو میڈیا وار اس دنیا میں سافٹ وار کا سب سے اہم ہتھیار ہے جسے انفارمیشن ایج، کمیونیکیشن ایج، انفارمیشن کا لیک ہونا وغیرہ سمجھا جاتا ہے۔ اس جنگ میں میڈیا لوگوں کے خیالات، مرضی اور جذبات پر غلبہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

ڈیجیٹل دور میں میڈیا پر خبروں کی بمباری اور لائیو خبروں میں تیزی آنا، خاص طور پر سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے، بہت تیز ہو گئی ہے۔

استکباری نظام کا میڈیا ایسا ہے جو کہ ایک طرف تسلط کے نظام کو برقرار رکھنے اور اسے وسعت دینے کے لیے جدید ترین عالمی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے، وہیں دوسری طرف اس میڈیا کو قوموں کے خلاف آزاد ممالک کے خلاف، عوام اور عوام کی رائے عامہ کے خلاف اسے کنٹرول کرنے، ہدایت کرنے اور کمزور کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

ایران میں جب حکومت کے دشمن سخت جنگ یا فوجی حملے کے ذریعے ایران کے اسلامی انقلاب کو تباہ کرنے میں ناکام رہے تو انہوں نے نرم طریقے استعمال کرنے اور اسے گرانے کے لیے اندر سے کمزور کرنے کا فیصلہ کیا۔ لہٰذا، انہوں نے میڈیا وار کو، جو سافٹ وار اور نئی بین الاقوامی جنگوں کا سب سے نمایاں پہلو ہےاسے استعمال کیا۔

آج اس نازک موڑ پر ہم انقلاب کے خلاف، نظام اور ملت ایران کے خلاف عالمی جماعتوں کی جنگ دیکھ رہے ہیں، جس میں آج کی تمام سیاسی اور میڈیا سلطنتیں، تمام سیاسی ہارے ہوئے اور شکست خوردہ عناصر ایران کے خلاف اپنی بل سے باہر آگئے ہیں۔

آج تمام دشمن قوتیں صف آراء ہیں۔ نیویارک، لندن، برلن، پیرس اور ریاض سے لے کر ایران میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کے لباس میں مغرور افراد تک، سب نے اپنے دانت تیز کر لیے ہیں!اسلامی جمہوریہ ہر سیکنڈ سائبر حملے سے گزرتا ہے!دشمن کے میڈیا نے جھوٹ کی بے دریغ بمباری کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ کے ورچوئل اسپیس میں گھس کر دشمن نے حملہ کرنا شروع کر دیا ہے، اور روزانہ دشمن خیالی مرنے والوں کی تعداد بتاتا ہے، یہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف عالمی جنگ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .