۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
الہام افکاری

حوزہ/ ایران کی وزارت اطلاعات نے حالیہ بلووں کو ہوا دینے والے سعودی چینل کی سرغنہ ٹاوٹ الہام افکاری کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر کے  تحقیقات شروع کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میڈیا ایکسپیڈیشن کو ہائبرڈ وار کا فیصلہ کن حد تک طاقتور ٹول سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے استکباری قوتیں حریف ممالک کی رائے عامہ کو ان کے خلاف استعمال میں لا کر اپنے مذموم عزائم اور شوم مقاصد کا حصول چاہتی ہیں۔

لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف میڈیا وار لانچ کرنے والے بی بی سی اور اس کے کاسہ لیس سعودی میڈیا ٹول "ایران انٹرنیشنل" کو اس محاذ میں بھی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے "فارس نیوز" کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت اطلاعات نے حالیہ بلووں کو ہوا دینے والے سعودی چینل کی سرغنہ ٹاوٹ الہام افکاری کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔

الہام افکاری، مذکورہ سعودی چینل سے ہدایات لیتے ہوئے گمراہ کن پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے دشمن کے ایجنڈے کا حصہ تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی اینٹلیجنس کی جہاں دشمن کے داخلی مہروں کو کچھ وقت کے لئے سپیس دے کر بر وقت ٹریس کرنے کی کامیاب حکمت عملی سے ایران کے خلاف جاری ہائبرڈ وار کے غبارے سے ہوا نکلی ہے وہیں اسلامی انقلاب کے مقتدرانہ استحکام اور عوامی اعتماد کا گراف بھی بلند ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .