۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
استکبار

حوزہ / باطل کی صف بندی پر سرسری نگاہ ڈالنے سے ہی واضح ہوجاتا یے کہ انقلاب اسلامی پر قدرت مہربان ہوئی ہے ورنہ حق کے محاذ کو اپنی تمام تر توانائیاں داخلی نفاق کو بے نقاب کرنے میں لگانی پڑتی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حق و باطل کی ازل سے جاری پیکار میں باطل ہمیشہ درپردہ ریشہ دوانیوں کے ذریعے حق کے خلاف صف آرا رہا ہے اور اس سناریو میں باطل کی معاون داخلی قوتیں نفاق کے دبیز پردوں میں حق کے خلاف سرگرم رہتی ہیں اور محاذ حق کے لئے نفاق کے چہرے سے نقاب ہٹانا ہی اس معرکے کا طاقت فرسا چیلنج رہا ہے۔

اس تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استکبار اور اس کے مقامی جرثوموں کی ہائبرڈ وار کا جائزہ لیا جائے تو یہ حقیقت نمایاں ہونے لگی ہے کہ حالات اسلامی انقلاب کے حق میں جا رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ دشمن پہلی بار اپنے تمام لاو لشکر کے ساتھ کھل کر سامنے آیا ہے اور اس بار دشمن کے لوکل گماشتوں کی نفاق آمیز دسیسہ کاریاں بھی پوری طرح آشکار ہوگئی ہیں۔

باطل کی صف بندی پر سرسری نگاہ ڈالنے سے ہی واضح ہو جاتا یے کہ انقلاب اسلامی پر قدرت مہربان ہوئی ہے ورنہ حق کے محاذ کو اپنی تمام تر توانائیاں داخلی نفاق کو بے نقاب کرنے میں لگانی پڑتی تھیں۔

لیکن اس بار امریکی استکبار، یورپی استعمار اور غاصب صیہونی رجیم جیسی خونخوار مثلث سے لے کر ترکیہ کی چھتری تلے پان ترک ازم کی بنانا ریاستیں، سعودیہ، داعش، منافقین خلق اور کوملہ تک سب برملا طور پر صف آرا ہیں۔

یہ ایک طرح کی خدائی غیبی امداد ہے جس سے حق کے محاذ کو اپنی کاوئنٹر پالیسی بنانے میں بنیادی مدد ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کے گمنام سپاہیوں نے عالمی استکبار کے مقامی مہروں کو نہایت آسانی کے ساتھ ٹریس کرکے دشمن کی ہائبرڈ وار کے پلان کو ناکام بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف کئی محاذ ایک ساتھ کھولنے کی تزویراتی ٹیکٹس کا جال بچھانے والے امریکی استکبار اور اس کے حلیف ممالک اپنی اس ناکامی پر اتاولے ہو کر اسلامی جمہوری ایران کے خلاف عالمی ذرائع ابلاغ میں اول فول بکنے لگے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .