۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسن روحانی

حوزہ/ایرانی صدر نےایرانی قوم کے خلاف امریکی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ہونے والے تمام جرائم کا صحیح پتہ وائٹ ہاؤس ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر نےایرانی قوم کے خلاف امریکی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ہونے والے تمام جرائم کا صحیح پتہ وائٹ ہاؤس ہے۔

 یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز اینٹی کورونا وائرس ہیڈ کوارٹرز کے ہفتہ وار اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام‌ لوگوں کے تمام مسائل کی جڑ صیہونیوں  اور امریکی انتہاپسندوں اور رجعت پسندوں کا نتیجہ ہے ، آج امریکہ میں اس کام کا کمانڈر ہے اور وہ ایران کے عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ مسٹر جس کا نام وزیر خارجہ ہے  لیکن وہ جرائم کا وزیر ہے۔ وہ فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ" ہم نے ستر ارب ایرانی وسائل کو مسدود کردیا اور انہیں ایران کو دینے کی اجازت نہیں دی  ہےاور ہمیں ایرانی قوم کے ساتھ اپنی دشمنی پر فخر کرتے ہیں۔"

روحانی نے کہا کہ البتہ ہمارے عوام نے مزاحمت کی اور ان غنڈوں کے سامنے نہیں جھکے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے بعض خاص ادویات کی فراہمی کی راہ میں روڑے اٹکانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکی حکومت ایک دن ایرانی عوام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گی اور ایرانی عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی اور بلاشبہ ایرانی عوام کامیاب ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .