۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سرلشکر محمد باقری، رئیس ستاد کل نیروهای مسلح

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے بعد واضح ہو گیا کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا دشمن کا کام نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک سے گفتگو کرتے ہوئے دفاع مقدس کو بے نظیرکامیابیوں کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے بعد واضح ہو گیا کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا دشمن کا کام نہیں ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں انصاراللہ جیسی مقاومتی تحریکوں کو دفاع مقدس کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ میں دنیا نے حزب اللہ کو جنگ کا ہیرو اور اسرائیل کو شکست خوردہ قرار دیا اس لئے کہ اس جنگ میں حزب اللہ  اپنے تمام مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ اس جنگ میں اسرائیل کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائیل جنگ بندی اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .