۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جنرل رحیم صفوی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سینئر مشیر برائے عسکری امور کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اندازہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کمانڈر کے معاون اور سینئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے بارڈر مینجمنٹ میں نئے طریقہ کار پر پہلی قومی کانفرنس میں کہا: دشمن ایران کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ کتنا طاقتور ہے۔ وہ ایران کے جغرافیہ اور جیو پولیٹیکل صورتحال کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ، میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ ہم عالمی اور علاقائی سطح پر سلامتی اور طاقت کے تصورات میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: سرحدوں کی حفاظت ایران کے لیے باعث فخر ہے اور ملک میں امن و امان کے سلسلے میں فوج کی سرگرمیاں نہایت ہی مناسب رہی ہیں۔

میجر جنرل رحیم صفوی نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں کا ہدف اور مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو مشتعل کیا جائے تاکہ وہ ایران کے خلاف متحدہ محاذ کھول سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .