حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان خیالات کا اظہار "بشار الاسد" نے جمعرات کے روز ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" کے ساتھ ایک ملاقات کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر اسد نے ایران اور شام کے مابین فوجی معاہدے پر دستخط کرنے کو بھی دونوں ممالک کے مابین برسوں کے اسٹریٹجک تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے تہران اور دمشق کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی سطح ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ شام پر دہشت گردی کے حملے، دمشق اور تہران کو نشانہ بنانے والی دشمنانہ پالیسیوں کے مقابلہ کے لئے سالوں کے مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع میجر جنرل محمد باقری نے شامی وزیر دفاع میجر جنرل علی عبداللہ ایوب کے ساتھ جمعرات کے روز دمشق میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے ایک جامع معاہدے پر دستخط کیے۔
شام اور ایران کے درمیان طے پائے جانے والے فوجی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی سرگرمیوں کے میدان میں فوجی اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانا اور ان کا ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔
معاہدے پر دستخط سے قبل ، دونوں فریقین نے شام میں ہونے والی پیشرفت اور غیر قانونی طور پر شام میں موجود غیر ملکی افواج کے انخلا کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
-
وینزویلا کا اعلان:مار گرایا امریکی جہاز!
حوزہ/وینزویلا کی فوج نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ امریکی رجسٹریشن نمبر والا ایک طیارہ غیر قانونی طور پر وینزویلا کی فضائی حدود میں جب داخل ہوا تو اس کے جنگجوؤں…
-
ایران کے جوہری و فوجی مراکز پر حملہ ہوا تو حملہ آوروں کو تباہ کر دیں گے: ایران
حوزہ/ خاتم الانبیا کے سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کماندر نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری اور فوجی مراکز کو کسی بھی خطرے کا مسلح افواج کی جانب سے فیصلہ کن جواب دیا…
-
ایران اور ہندوستان کے درمیان بات چیت اور تجربات کا تبادلہ ترقی کا باعث بنے گا
حوزہ/ ایرانی ایڈمرل نے اس ملاقات میں کہا: دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔
-
قابضوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی کوششوں پر ایران اور شام کا فوجی معاہدہ طئے پایا
حوزہ/ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور شامی وزیر دفاع اور لاجسٹک لیفٹیننٹ جنرل "علی ایوب" نے دارالحکومت دمشق میں دونوں ملکوں کے درمیان…
-
شام اور اسرائیل میں مذاکرات خارج از امکان ہے/اگر امریکہ ملک سے نہ نکلے تو عوامی طاقت سے نکال باہر کریں گے،بشار اسد
حوزہ/ شامی صدر نے کہا ہے کہ غاصب سے مذاکرات کا سوچ نہیں سکتے اور اگر امریکہ ملک سے نہ نکلے تو عوامی طاقت سے نکال باہر کریں گے۔
-
صدر سائوتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل:
امریکہ اب سوپر پاور نہیں رہا/امریکہ کی ناک ایران نے رگڑ کے رکھ دی،مولانا سید تقی رضا عابدی
حوزہ/جب تک تم اپنی ناک زمین پر رگڑ کر معافی نہیں مانگوگے بلکہ صرف معافی ہی نہیں بلکہ ہونے والے نقصانات کا جبران نہیں کروگے ہم تم کو معاف نہیں کرینگے اور…
-
امام جمعہ و الجماعت کانبرا:
طاغوتی طاقتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو کمزور اور تفریق کرنے کے لیے حربے استعمال کیے،علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/جمہوری اسلامی ایک ایسی طاقت ھے جس سے ہر زمانے کا طاغوت ڈرتا ہے اور تاریخ میں اگر مسلمانوں کو دشمن کا تعارف کرایا ھے تو امام خمینی رح نے، نیز پاکستان…
-
دشمن کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے:میجر جنرل رحیم صفوی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سینئر مشیر برائے عسکری امور کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اندازہ ہے۔
-
مغربی ممالک اگر دوسرے ملکوں میں جنگیں روک دیں گے تو مٹ جائیں گے: شامی صدر
حوزہ/ شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ سازی کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔
-
سوڈانی وزیر خارجہ:
امریکہ نے سوڈان کو دہشتگردی کی لسٹ سے نکالنے کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی شرط لگائی
حوزہ/ سوڈانی وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ سوڈان کے تعلقات معمول پر لانے کے عوض دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست…
-
سید عمار حکیم:
ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدہ سے خطے کے استحکام میں مدد ملے گی
حوزہ / سید عمار حکیم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
سفیدی کے دیوانے امریکہ کی سیاہی اور محمد علی کلے کے معصومانہ سوالات
حوزہ/عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا ہے کہ بچین میں مجھے تعجب ہوتا تھا کہ امریکہ میں ہر اچھی چیز سفید کیوں ہوتی تھی اور میں ہمیشہ ماں سے یہ سوال پوچھتا…
-
سعودی عربیہ ہر فتنہ کی جڑ کا نام ہے،مولانا ذوالفقار حسین
حوزه/سعودی عربیہ ہرفتنہ کی جڑ کا نام ہے، اس نے دو طرح سے شیعہ کے رہبروں پر حملہ کیا ایک تلوار سے اور ایک قلم کے ذریعے۔
-
نمازیوں کی سیرت سے خوش ہوکر مسجد کے غیر مسلم گارڈ نے اسلام قبول کرلیا
حوزہ/میں ایک معمولی محافظ ہوں جو مسجد کے باہر ہی رہتا ہے، لیکن یہاں آنے والا ہر نمازی مجھ سے پیار اور شفقت سے بات کرتا ہے اور مجھے گلے لگاتا ہے ایسی عزت…
-
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی حکیمانہ قیادت کے سبب داعش جیسی شدت پسند تنظیم کے ظلم سے لوگوں کو نجات ملی،مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/سعودی حکمرانوں سے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ سعودی عرب کے اس اخبار کے خلاف فوری کاروائی کرے اور وہاں کے قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے۔
-
دہشتگردوں سے امریکہ کا شیطانی اتحاد پوری دنیا میں واضح ہوگیا ہے، ایرانی صدر
حوزہ/ آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دہشتگردوں سے امریکہ کا "شیطانی اتحاد"؛ پوری دنیا بالخصوص مغربی ایشیا کی قوموں- شام سے لے کر افغانستان تک" سب پر واضح ہوگیا…
آپ کا تبصرہ