۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
غیر مسلم گارڈ

حوزہ/میں ایک معمولی محافظ ہوں جو مسجد کے باہر ہی رہتا ہے، لیکن یہاں آنے والا ہر نمازی مجھ سے پیار اور شفقت سے بات کرتا ہے اور مجھے گلے لگاتا ہے ایسی عزت مجھے کبھی کسی نے نہیں دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ میں، اسلامو فوبیا کے نئے نئے کیس سامنے آتے رہتے ہیں جہاں مسلمان کے ساتھ بدسلوکی ایک عام بات ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت اور خوشی ہوگی کہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں سے متاثر ہو کر اسلام یہاں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

علم فیڈ(IlmFeed) کی ایک ویڈیو کے مطابق، امریکی مسجد کے غیر مسلم سیکیورٹی گارڈ نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اب وہ مسلمان ہوگیا ہے۔ اس کے اعتراف اسلام کی یہ کہانی بہت جذباتی ہے۔

امریکی مسجد کے غیر مسلم گارڈ نے مسجد میں آنے والے نمازیوں کی اپنے تئیں بہترین اخلاقی سلوک سے خوش ہوکر اسلام قبول کیا۔ یہ لمحہ اس کے لیے  اتنا جذباتی تھا کہ وہ اپنے آپ کو روک نہیں سکتا تھا اور جب اسے مسجد کے امام نے کلمۂ شہادتین کی تلاوت کے لیے بلایا تو وہ خوشی سے رو پڑا اور خوشی سے روتے ہوئے کلمۂ شہادتین جاری کیا جس پر سارے نمازیوں نے نعرۂ تکبیر بلند کرتے ہوئے اللہ اکبر کہا۔

اپنے بیان میں نومسلم گارڈ نے کہا کہ میں ایک معمولی محافظ ہوں جو مسجد کے باہر ہی رہتا ہے، لیکن یہاں آنے والا ہر نمازی مجھ سے پیار اور شفقت سے بات کرتا ہے اور مجھے گلے لگاتا ہے ایسی  عزت مجھے کبھی کسی نے نہیں دی،ہر نمازی مسجد میں داخل ہونے سے پہلے مجھ سے مصافحہ کرتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ رات میری زندگی کو تبدیل کرنے والی رات تھی جب میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد، انہوں نے مسجد میں موجود تمام نمازیوں کو گلے لگا لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .