۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
کلن

حوزہ/ کلن کلب نے شرٹ پر مسجد کے خلاف اعتراض کرنے والوں کا دفاع کیا،کلب نے اس اعتراض کے جواب میں لکھا ہے، ہمیں ایک فین کا اعتراض آمیز پیغام موصول ہوا اور ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ تمھارا خدا حافظ!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جرمن فٹبال کلب کلن نے شرٹ پر مسجد بنانے کے خلاف اعتراض کا جواب دیا ہے۔کلب کے ایک فین نے اعتراض آمیز ٹوئٹ کیا تھا کہ: کلب کے یونیفارم پر مسجد کا خاکہ بنایا گیا ہے اور میں جو مسلمانوں اور مسجد کو برداشت نہیں کرسکتا اس کلب کی طرفداری چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

کلب نے اس اعتراض کے جواب میں لکھا ہے، ہمیں ایک فین کا اعتراض آمیز پیغام موصول ہوا اور ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ تمھارا خدا حافظ!

کلن کلب کے مونوگرام پر کلیسا کی تصویر موجود ہے تاہم شرٹ پر مسجد کی تصویر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی ۸۱ آبادی کے ساتھ یورپ میں فرانس کے بعد دوسری بڑی مسلم اقلیتی ممالک میں شمار ہوتا ہے،یہاں پر ۴,۷ ملین مسلمان ہے جنمیں تین ملین ترک نژاد ہے. کلن کی گیارہ فیصد آبادی مسلمان ہے،کلن میں کئی بڑی مساجد بھی آباد ہیں،رجب طیب اردگان نے یہاں کی جامع مسجد کا افتتاح ستمبر ۲۰۱۸ میں کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .