حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مرکز دستاویزات نجف اشرف نے ،آیت اللہ العظمی خوئی سے منسوب ایک خط کے متن کو شائع کیا ہے،جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل کو حکومت اثنا عشری قرار دیا ہے.
یاد رہے! کچھ دن پہلے مرکز دستاویزات نجف اشرف نے آیت اللہ العظمیٰ السید ابو القاسم الخوئی کے نام سے ایک خط کا متن شائع کیا تھا اور خط کا متن ، جو کہ فارسی میں ہے اور ربیع الثانی سن 1399 ہجری قمری بمطابق اپریل 1979ء کو لکھا گیا تھا.
خط کا متن اس طرح ہے:
میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایران کی پُرجوش مسلمان قوم ، ان کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں آزادانہ اور بغیر کسی تسلط کے اپنی رائے کا اظہار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اس ضمن میں ، میری رائے یہ ہے کہ ہر ایک اسلامی جمہوریہ کی نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے اپنی رائے کا اظہار کرے اور چونکہ اس ملت کی اکثریت آبادی شیعہ اثنا عشری کی ہے ، لہذا ان کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ایسا آئین وجود میں لایا جائے جو اس مذہب کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
اللہ تعالٰی سے اپنے تمام دینی بھائیوں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
28ربیع الثانی 1399 ہجری قمری