حکومت اسلامی
-
مبلغین کے لیے اہم نکات:
امام حسینؑ فاتح کیوں؟ آیت اللہ سید علی خامنہ ای
حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا: حسین بن علی (ع) واقعی میں کامیاب و کامران ہوئے؛ کیونکہ جو کام آنحضرت انجام دینا چاہتے تھے وہ انجام پایا، لہٰذا آپ (ع) کامیاب ہو گئے اور تمام انبیائے الٰہی بھی کامیاب ہوئے۔
-
امام خمینی رح نے حکومت اسلامی کا عملی نفاذ کرکے ثابت کیا کہ آج بھی مسلمان اگر بیدار ہوں تو حکومت اسلامی قائم ہو سکتی ہے، مولانا سید علی بنیامین نقوی
امام جمعہ مرکزی جامعہ مسجد امام زمانہ عج سید کسراں ضلع راولپنڈی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا نفاذ بڑی قربانیوں کے بعد ہوا، لیکن اس انقلاب اسلامی کی حفاظت اس سے بھی مشکل ہے، مسلسل بیالیس سالوں سے امریکہ و اسرائیل طاغوتی طاقتیں مسلسل انقلاب اسلامی کو خراب کرنے اور ختم کرنے کے در پے ہیں، یہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بصیرت و دور اندیشی ہے کہ طاغوت ابھی تک اپنے گھناؤنے کھیل میں اور اپنی عیاری و مکاری میں کامیاب نہ ہوسکا۔
-
آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ نظام ولایت و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون تھے، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری
حوزہ/ آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ کی دین و شریعت و قوم تشیع کے لئے عالم اسلام میں انکی بے نظیر و بے شمار خدمات کو قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔