حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ساتھ دو تصویروں کی اشاعت نے ایران اور بیرون ملک بہت سارے میڈیا ، ٹی وی چینلز اور سوشل نیٹ ورک کی توجہ مبذول کرلی ہے اور اس تصویر کو دوبارہ شائع کرنے میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ایک تصویر میں امریکی پولیس کے تشدد سے ایک سیاہ فام امریکی شہری کا قتل دکھایا گیا ہے جو کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی میڈیا میں نمودار ہوئی تھی ، اور دوسری تصویر عمامہ گذاری کی ایک تقریب کی ہے جو کہ 1392شمسی ہجری میں نمودار ہوئی تھی ، اس تصویر میں آیت اللہ صافی گلپایگانی(مرجع تقلید جہاں تشیع ہیں) نے ایک نئے عمامہ سرپر رکھنے والے سیاہ فام طالب علم کے ہاتھوں کا بوسہ لے رہے ہیں .
ہمیں چاہیے کہ یہاں پر اسلام اور اسلامی حقوق بشر پر سلام پیش کرتے ہوئے آفرین کہے اور رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی اس روایت کو یاد رکھے کہ آپ نے فرمایا :
یٰا أَیُّهَا النَّاسُ، أَلا إِنَّ رَبَّکُمْ وَاحِدٌ وَ إِنَّ أَبٰاکُمْ وَاحِدٌ، أَلا لا فَضْلَ لِعَرَبیٍِ عَلَی عَجَمِیٍّ، وَ لا عَجَمِّیٍ عَلَیٰ عَرَبِیٍّ، وَ لا أَسْوَدَ عَلَی أَحْمَرَ، وَ لاَ لأحْمَرَ عَلَی أَسْوَدَ إِلاّ بِالتّقْوی. أَلاَ هَلْ بَلغتُ؟ ـ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: ـ لِیُبَلِّغَ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ.
یعنی. اے لوگو! آگاہ ہو جاؤ کہ تمہارا پروردگار ایک ہے اور تم لوگوں کا باپ بھی ایک ہے ، پس جان لے اس بنا پر نہ کسی عرب کو عجم پر اور نہ کسی عجم کو عرب پر ،اور نہ کسی سیاہ فام شخص کو کسی گورے پر اور نہ گورے کو کالے پر ، کوئی برتری حاصل نہیں ہے مگر متقی ہو. آیا اس حقیقت کو پہنچایا ہے ؟ کہا گیا : جی اللہ کے رسول. آپ نے فرمایا : حاضرین ،غائبین تک اس پیغام کو پہنچا دیں.
News ID: 360786
30 مئی 2020 - 03:06
- پرنٹ
حوزہ / رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ : اے لوگو! آگاہ ہو جاؤ کہ تمہارا پروردگار ایک ہے اور تم لوگوں کا باپ بھی ایک ہے ، پس جان لے اس بنا پر نہ کسی عرب کو عجم پر اور نہ کسی عجم کو عرب پر ،اور نہ کسی سیاہ فام شخص کو کسی گورے پر اور نہ گورے کو کالے پر ، کوئی برتری حاصل نہیں ہے.