حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق
آج بروز بدھ درس خارج اور دینی مدارس کی دیگر کلاسوں کا آغاز مراجعین عظام کی اجازت ،حوزہ علمیہ کی کونسل اور وزارت صحت سے باہمی مشاورت اور تمام صحت و سلامتی ،صفائی ستھرائی کے انتظامات کی رعایت کے ساتھ ہوا ہے.
واضح رہے کہ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کچھ دن پہلے ہی دینی مدارس کے اساتذہ سے مدرسوں کے نصاب کو پورا کرنے کے لئے درس خارج اور دیگر اعلی سطحی دروس کے انعقاد میں، میڈیکل کے تمام دستور العمل کا خیال رکھتے ہوئے تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔