۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/تجلیل از حجت الاسلام والمسلمین صمدی(استاد نمونه ایثارگر) با حضور آیت الله اعرافی ومدیرکل بنیادشهید استان قم
ایام کرونا میں حوزہ علمیہ اور علماء نے بے لوث خدمات انجام دے کر عظیم ثمرات حاصل کئے

حوزہ / ایران میں دینی مدارس کے سرپرست اعلی نے کہا کہ حوزہ علمیہ نے کرونا کے چیلنج کو فرصت میں تبدیل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے کرونا اور دیگر آفات و حوادث کے موضوع پر ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایام کرونا میں حاصل ہونے والے ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ نے کرونا وائرس کے چیلنج کو فرصت میں تبدیل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ نے کرونا کے ایام میں جو ثمرات حاصل کئے ان میں سے سب سے اہم یہ ہے کہ حوزہ علمیہ نے ان ایام میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے سائبر اسپیس سمیت اور دیگر جدید وسائل اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا اور یہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔

حوزہ علمیہ کے دروس کے سلسلہ میں آن لائن کلاسز کا اجراء کیا گیا اور اس سلسلے میں آئندہ مزید پیشرفت سامنے آئے گی۔ اس کے علاوہ حوزہ علمیہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ ان ایام میں علماء کرام اور طلاب عزیز نے معاشرے کی درست رہنمائی کی اور لوگوں کو متوجہ کیا کہ وہ کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے طبی عملے کی ہدایات پر عمل کریں اور اس بیماری سے مقابلے کے لئے لوگوں کی دینی رہنمائی بھی کی۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ ایام کرو نا میں حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کی کارکردگی دیگر مکاتب فکر اور ادیان کے لئے بطور آئیڈیل قرار پائی اور انہوں نے حوزہ علمیہ کی اس کارکردگی کو سراہا۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا کہ کرونا کے ایام میں ملت ایران کی بے لوث خدمت کے نتیجے میں رہبر انقلاب اسلامی،معاشرے اور نظام کے حوزہ علمیہ اور علماء کرام پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ حوزہ علمیہ کے ثمرات میں سے ایک ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .