حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے یوم تاسیس کی تقریب میں امام جمعہ اور دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور قم کے گورنر ڈاکٹر سرمست نے شرکت کی۔
آیت اللہ اعرافی نے فوجی سرداروں، اعلیٰ کمانڈروں سمیت فوج کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، انقلاب اسلامی کے عظیم شہداء خاص طور پر مسلح افواج کے شہدا کی یاد کو عظمت کے ساتھ یاد کیا، اور کہا کہ: دور حاضر میں خدا کے فضل سے، خدا کی راہ میں جہاد کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں، اور مجاہدین کے علمبرداروں کے ساتھ ساتھ تمام مسلح افواج خدا کی راہ پر گامزن ہیں ، اور ہم آپ سبھی کو اس الہی تحفہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایران کے دینی مدارس کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام میں مسلح افواج کی اعلی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ: اسلامی سپریم لیڈر کے اعلی اہداف اور مقاصد ، قائد اعلی کی قیادت اور عوام اور ملک کی سچی اور مخلصانہ خدمات مسلح افواج کی نمایاں مثالیں ہیں۔
شورائے عالی حوزہ علمیہ کے ممبر نے کرونا کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اقدامات اور اسکے رول کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ: ہم صوبے بھر میں فوج کا بہت موثر کردار ادا کرنے اور قم صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی تقریر کے آخری حصے میں، قوم اور اسلامی انقلاب کے خلاف بین الاقوامی دباؤ اور پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی سطح پر ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت میں اس قدر اضافہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
News ID: 360342
19 اپریل 2020 - 21:41
- پرنٹ
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ اسلامی سپریم لیڈر کے اعلی اہداف اور مقاصد، قائد اعلی کی قیادت اور عوام اور ملک کے ساتھ سچی اور مخلصانہ خدمات؛ مسلح افواج کی نمایاں کارکردگیاں ہیں۔