۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
انٹرنیشنل چرچ کونسل کے سربراہ کا آیت اللہ اعرافی کے خط کا جواب

حوزہ/چرچ کی عالمی کونسل کے نئے سربراہ، ڈاکٹر ایون سوکا نے آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں کہا: ہم  کرونا وائرس کی وباء میں مبتلا ایرانی عوام کی شدید مشکلات سے واقف ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے موجودہ مشکل صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چرچ کی عالمی کونسل کے نئے سربراہ، ڈاکٹر ایون سوکا نے آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں کہا کہ ہم  کرونا وائرس کی وباء میں مبتلا ایرانی عوام کی شدید مشکلات سے واقف ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے موجودہ مشکل صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔

 گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے نئے سربراہ نے ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کے ایک خط کا جواب دیا ہے، اس جوابی خط میں لکھا گیا ہے کہ میں آپ کے حالیہ خط اور اقوام عالم اور دنیا کی مذہبی جماعتوں کے مابین انصاف اور تمام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے تعاون کی خواہش کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر ان لوگوں کا جو موجودہ بحران میں زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔آپ کا خط عیسائیوں کے تہوار سے ایک دن بعد پہنچا۔حضرت عیسیٰ مسیح کی موت اور قیامت کے بارے میں تمام عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہمیں یقین دلاتا ہے کہ اس دنیا میں موت اور تاریکی کی تمام علامتوں کے باوجود، خدا کی محبت کی حکمت آخری لفظ ہے اور خدا ہمیشہ بھلائی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔حضرت عیسیٰ مسیح ایک مثالی انسان بھی ہیں جو ہمیں اپنے تمام پڑوسیوں کے دکھ درد سمجھنے کے عملی طریقے تلاش کرنے کی جانب راغب کرتے ہیں۔گرجا گھروں کی عالمی کونسل میں، ہم ہمیشہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور شراکت دار تنظیموں کی مدد سے اس کے طریقے تلاش کرنے کے خواہاں رہتے ہیں ، اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کے یہاں پڑوسی سے محبت کرنا متعدد مذاہب اور روایات میں مختلف شکلوں میں آیا ہے۔گرجا گھروں کی عالمی کونسل میں، ہم طویل عرصے سے کرونا کی بیماری کے دوران ایرانی عوام کی شدید مشکلات سے واقف ہیں۔ہم خاص طور پر آپ کے اپنے شہر قم کے لوگوں کے بارے میں فکرمند ہیں، جو کہ ظاہراً شدت سے اس بیماری سے دوچار ہوئے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے موجودہ مشکل صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔
اس کونسل نے، ریاست ہائے متحدہ میں چرچوں کی یونین اور نیشنل کونسل آف چرچز آف مسیح کے ساتھ، حال ہی میں ریاست ہائے متحدہ کے صدر کو پابندیاں ہٹانے کے لئے ایک درخواست جاری کی تھی۔

میں ایران کے دینی مدارس اور چرچ کی عالمی کونسل جیسے اداروں کے مابین تعاون کے امکان کے بارے میں حتمی غور کے لئے بھی آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ہم ان تعلقات کو بہت ہی قابل قدر سمجھتے ہیں اور ہمیں یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ تہران میں موجود اپنے ساتھیوں کے ساتھ  تعلقات کو کس طرح سے فروغ دیا جائے۔میں کونسل کے ساتھیوں کے ساتھ آپ کا خط شیئر کروں گا، اور ہم اس پر غور کریں گے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور مزید آگے کیا پیشرفت متوقع ہو سکتی ہے۔

آخر میں، ایک بار پھر، آپ کے  بہترین خط کا  بہت شکریہ، اور مطمئن رہیں کہ ہم اس وقت اپنی دعاؤں میں ایرانی عوام کی شدید مشکلات کو فراموش نہیں کریں گے۔

آپکا ارادتمند

ڈاکٹر ایون سوکاڈائریکٹر آف انٹرنیشنل چرچ کونسل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .