۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جامعہ نظامیہ

حوزہ/اگر کوئی مسلمان کوویڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی سے قاصر ہے تو اتنی ہی رقم غریبوں کو عطیہ کیا جاسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں جامعہ نظامیہ اسلامی مدارس کے دارالفتاح نے ایک فتوے میں کہا ہے کہ اگر کوئی مسلمان کوویڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی سے قاصر ہے تو اتنی ہی رقم غریبوں کو عطیہ کیا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر کے ایک شخص نے کوویڈ 19 کی وبائی بیماری کے پیش نظر اسلامی مدرسے کی رائے طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ مذہبی طور پر مسلمان عیدالضحی کے موقع پر بھیڑ بکرے ، بیل اور اونٹ کی قربانی دیتے ہیں۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمان جانوروں کی قربانی دینے اور قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے بجائے رشتہ داروں، غریب افراد یا مدرسوں میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو رقم دے سکتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں رقم تقسیم کرنے کا عمل کسی جانور کی قربانی کے مترادف سمجھا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .